انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صفیہ رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا کہ حفصہ رضی اللہ عنہ نے (انہیں) کہا ہے: یہودی کی بیٹی، وہ رونے لگیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس آئے تو وہ رو رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، حفصہ رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک نبی کی بیٹی ہو، تمہارا چچا بھی نبی اور تم نبی کی اہلیہ بھی ہو۔ وہ کس بارے میں تم سے فخر کرتی ہیں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حفصہ! اللہ سے ڈرتی رہو۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی فی الکبریٰ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6192]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (3894 وقال: حسن صحيح غريب) و النسائي في الکبري (8919)»