انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہان کی خواتین میں سے (کمال کے اعتبار سے) مریم بنت عمران، خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آسیہ زوجہ فرعون رضی اللہ عنہ تمہارے لیے کافی ہیں۔ “ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6190]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3878 وقال: حسن صحيح غريب)»