امام مسلم ؒ نے صحیح مسلم میں روایت کیا ہے، جب حجاج نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو قتل کیا تو اسماء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حدیث بیان کی کہ ثقیف قبیلے میں ایک کذاب اور ایک ظالم ہو گا۔ رہا کذاب تو ہم نے اسے دیکھ لیا اور رہا ظالم تو میرا خیال ہے کہ یہ وہی ہے۔ رواہ مسلم۔ اور مکمل حدیث تیسری فصل میں آئے گی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 5994]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (229/ 2545 و سيأتي: 5994)»