زرارہ بن اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل ؑ سے پوچھا: ”کیا تم نے اپنے رب کو دیکھا ہے؟“(اس سوال سے) جبریل ؑ لرز گئے اور فرمایا: محمد! میرے اور اس کے درمیان نور کے ستر پردے ہیں، اگر میں ان میں سے کسی کے قریب چلا جاؤں تو میں جل جاؤں۔ “ المصابیح میں اس طرح ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ فی مصابیح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5729]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، و ذکره البغوي في مصابيح السنة (4/ 30) [و أبو الشيخ في العظمة (677/2. 678) و الدارمي (في الرد علي المريسي ص 172) ] ٭ السند صحيح إلي زرارة رحمه الله و لکنه: مرسل .»