ابوموسی رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں میں سے تو بہت سے کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کمال کو پہنچیں، اور عائشہ رضی اللہ عنہ کو تمام عورتوں پر ایسے ہی برتری حاصل ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے۔ “ متفق علیہ۔ اور انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ((یا خیر البریۃ))، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ((أی الناس اکرم)) اور ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ((الکریم ابن الکریم)) باب المفاخرۃ و العصیۃ میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5724]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3411) و مسلم (2431/70) حديث ’’خير البرية‘‘ تقدم (4896) و ’’أي الناس، أکرم‘‘ تقدم (4893) و ’’الکريم بن الکريم‘‘ تقدم (4894)»