ابوسعید اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(جنت میں) ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا: ”اب تم صحت مند ہی رہو گے کبھی بیمار نہیں ہو گے، تم ہمیشہ زندہ رہو گے کبھی مرو گے نہیں، ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہیں ہو گے، اور تم ہمیشہ خوشحال رہو گے کبھی بدحال نہیں ہو گے۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5623]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «. 5623] رواه مسلم (22/ 2837)»