مستور بن شداد رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے قیامت کے ظہور کے ساتھ بھیجا گیا ہے، میں اس پر اسی طرح سبقت لے گیا ہوں جس طرح یہ اس پر سبقت لے گئی ہے۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں، انگشت شہادت اور درمیانی انگلی کے ساتھ اشارہ کیا۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5513]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2213 وقال: غريب) ٭ مجالد ضعيف و عبيدة بن الأسود مدلس و عنعن و روي أحمد (5/ 348) بلفظ: ’’بعثت أنا والساعة جميعًا، إن کادت لتسبقني‘‘ و سنده حسن .»