انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی نے اپنی امت کو کانے کذاب (دجال) سے ڈرایا اور آگاہ فرمایا، سن لو! وہ کانا ہے، جبکہ تمہارا رب کانا نہیں، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک۔ ف۔ ر (کافر) لکھا ہوا ہو گا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5471]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (7131) و مسلم (101 / 2933)»