نافع بن عتبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جزیرۂ عرب میں جہاد کرو گے تو اللہ فتح عطا کرے گا، پھر فارس میں جہاد کرو گے اللہ فتح عطا کرے گا، پھر تم روم پر حملہ کرو گے تو اللہ فتح عطا فرمائے گا، پھر تم دجال سے قتال کرو گے تو اللہ فتح عطا فرمائے گا۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5419]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (38/ 2900)»