حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ ذلیل و کمینہ شخص دنیا (کے مال و متاع اور عہدہ و منصب) سے سب سے زیادہ بہرہ مند ہو گا۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و البیھقی فی دلائل النبوۃ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5365]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2209 وقال: حسن) و البيھقي في دلائل النبوة (6/ 392)»