ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کون سا آدمی بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل اچھا (یعنی قرآن و سنت کے مطابق) ہو۔ “ اس شخص نے عرض کیا، سب سے برا شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل برا ہو۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5285]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (40/5 ح 20686) و الترمذي (2330 وقال: حسن صحيح) و الدارمي (2/ 308 ح 2745. 2746) ٭ علي بن زيد بن جدعان ضعيف و حديث الترمذي (2329) يغني عنه .»