ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جبکہ آپ مسجد سے باہر تشریف لا رہے تھے، راستے میں مرد عورتوں کے ساتھ شامل ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے فرمایا: ”راستے کے ایک طرف چلو، تمہیں راستے کے وسط میں چلنے کا کوئی حق نہیں، لہذا تم راستے کے کناروں پر چلو۔ “ چنانچہ (یہ حکم سن کر) عورت (چلتے وقت) دیوار کے ساتھ لگ جاتی تھی حتی کہ اس کا کپڑا دیوار کے ساتھ اٹک جاتا تھا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4727]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (5272) و البيھقي في شعب الإيمان (7822) ٭ فيه شداد بن أبي عمرو: مجھول و أبوه: مستور و للحديث شاھد ضعيف عند ابن حبان (الموارد: 1969)»