جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو رگ ہفت اندام میں تیر لگا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے تیر کے پیکان کے ساتھ اسے داغ دیا، پھر اس پر ورم آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری مرتبہ اسے داغ دیا۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4518]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2208/75)»