الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد
كتاب الجهاد
--. حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا خط فارس والوں کے نام
حدیث نمبر: 3936
عَن أبي وائلٍ قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسْتَمَ وَمِهْرَانَ فِي مَلَأِ فَارِسَ. سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِيَ قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. رَوَاهُ فِي شَرْحِ السّنة 0
ابووائل بیان کرتے ہیں، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کے نام خط لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم خالد بن ولید کی طرف سے رستم و مہران اور فارس کے سرداروں کے نام، اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے، امابعد! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں، اگر تم انکار کرو تو تم اپنے ہاتھوں جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم ذلیل ہو، کیونکہ میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارسی شراب پسند کرتے ہیں۔ اور اس شخص پر سلام جو ہدایت کی اتباع کرے۔ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3936]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (لم أجده) [وروي الحاکم (299/3) و الطبراني في الکبير (105/4 ح3806) و علي بن الجعد في مسنده (2394/2304) ]
٭ فيه شريک القاضي مدلس و عنعن و له شواھد باطلة في البداية والنھاية (348/6) و غيرھا والحديث حسنه الھيثمي في مجمع الزوائد (310/5)!»

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف