ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”شہید قتل ہونے کی اتنی بھی تکلیف محسوس نہیں کرتا جتنی تم میں سے کوئی چیونٹی کے کاٹنے کی تکلیف محسوس کرتا ہے۔ “ ترمذی، نسائی، دارمی۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و النسائی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3836]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (1668) و النسائي (36/6 ح 3163) و الدارمي (205/2 ح 2413) ٭ محمد بن عجلان مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»