عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو حاکم بھی لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ ایک فرشتہ اسے گدی سے پکڑے ہو گا، پھر وہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھائے گا اگر اللہ تعالیٰ نے کہا: اسے پھینک دو، وہ اسے چالیس سال (کی مسافت کی گہرائی) کے گڑھے میں پھینک دے گا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد و ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3739]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد 430/1 ح 4097) و ابن ماجه (2311) و البيھقي في شعب الإيمان (7533) ٭ مجالد: ضعيف، و السند ضعفه البوصيري .»