عتبہ بن منذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ نے ”سورہ طٰسٓمٓ“ تلاوت فرمائی حتی کہ آپ موسی ؑ کے قصہ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”موسی ؑ نے اپنی شرم گاہ کی حفاظت اور شکم سیری کی خاطر اپنے آپ کو آٹھ یا دس سال مزدوری پر لگائے رکھا۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ احمد و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2989]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه أحمد (لم أجده) و ابن ماجه (2444) ٭ فيه مسلمة بن علي: متروک و الحديث ضعفه البوصيري .»