حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کا حق ہے خواہ وہ گھوڑے پر آئے۔ “ احمد، ابوداؤد۔ اور مصابیح میں مرسل روایت ہے۔ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2988]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (201/1 ح 1730) و أبوداود (1665) [و ابن خزيمة: 2468] ٭ و للحديث شواھد وھو بھا حسن، انظر تلخيص نيل المقصود (ص 334 ح 1665)»