ابن عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزیں ایسی ہیں جنہیں حرم میں حالت احرام میں قتل کر دینے پر کوئی گناہ نہیں: چوہیا، کوّا، چیل، بچھو اور کاٹنے والا کتا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3315) و مسلم (72/ 1199)»