عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کرتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ”ہم نے اور اللہ کے ملک نے صبح کی، ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے، کبریائی و عظمت اللہ کے لئے ہے، خلق و امر، لیل و نہار اور جو چیزیں ان میں ہیں اللہ کے لئے ہیں، اے اللہ! اس دن کے اول حصے کو صلاح بنا دے، اس کے اوسط کو نجاح اور آخر کو فلاح بنا دے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ “ امام نووی نے ابن السنی کی روایت سے اسے کتاب الاذکار میں روایت کیا ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2414]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، ذکره النووي في الأذکار (ص 77و بتحقيق الشيخ سليم الھلالي حفظه الله 211/1. 212 ح 221) و رواه ابن السني في عمل اليوم و الليلة (38) ٭ فيه فايد أبو الورقاء وھو متروک متھم .»