ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے وقت ایک قبر میں داخل ہوئے تو آپ کے لیے چراغ روشن کیا گیا، آپ نے (میت کو) قبلہ کی طرف سے لیا، اور فرمایا: ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تم بہت زیادہ تضریع (گریہ زاری) کرنے والے اور بہت زیادہ قرآن کی تلاوت کرنے والے تھے۔ “ ترمذی، اور انہوں (امام بغوی) نے شرح السنہ میں فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1706]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1057 وقال: حسن) والبغوي في شرح السنة (398/5 بعد ح 1514) ٭ فيه حجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و رواه ابن ماجه (1520) مختصرًا وسنده ضعيف.»