صحیح مسلم ہی کی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے۔ انہوں نے بیان کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث کے آخر پر فرمایا: ”ہم دنیا والوں میں سب سے آخر پر آئے لیکن روز قیامت مقدم ہوں گے اور ساری مخلوق سے پہلے ہمارے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (856/22)»