علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے آخر پر یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تیری رضا کے ذریعے تیری ناراضی سے، تیرے درگزر کے ذریعے تیری سزا سے پناہ چاہتا ہوں، میں تجھ سے تیری پناہ چاہتا ہوں، جیسے تو نے اپنی ذات کی ثنا فرمائی ہے ویسے میں کوشش کے باوجود تیری ثنا بیان نہیں کر سکتا۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1427) والترمذي (3566 و قال: حسن غريب.) والنسائي (3/ 248، 249 ح 1748) و ابن ماجه (1179)»