بلال بن عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب خواتین تم سے (مسجد جانے کی) اجازت طلب کریں تو تم انہیں مسجد کے ثواب سے محروم نہ رکھو (یہ سن کر) بلال ؒ نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے، تو عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا: میں کہتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اور تم کہتے ہو، ہم انہیں روکیں گے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (140/ 442)»