عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں ہر (فرض) نماز کے بعد معوذات (سورۂ اخلاص، الفلق اور الناس) کی تلاوت کیا کروں۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی و البیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 969]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (4/ 155 ح 17553) و أبو داود (1523) والنسائي (3/ 68 ح 1337) والبيھقي في الدعوات الکبير (1/ 81 ح 105) [و الترمذي (2903 و حسنه) و صححه ابن خزيمة (755) و ابن حبان (2347) والحاکم علٰي شرط مسلم (1/ 253) ووافقه الذهبي .] »