عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کے امام ہو، ان کے کمزور لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے امامت کرنا، اور کسی ایسے شخص کو مؤذن بنانا جو اذان دینے پر اجرت وصول نہ کرے۔ “ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 668]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (4/ 217 ح 18066) و أبو داود (531) والنسائي (23/2 ح 673) [وابن ماجه (987) و صححه الحاکم علٰي شرط مسلم (1/ 199، 201) ووافقه الذھبي .] »