ابوبکرہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کو تین دن اور مقیم کو ایک دن موزوں پر مسح کرنے کی رخصت عنایت فرمائی بشرطیکہ انہوں نے وضو کے بعد موزے پہنے ہوں۔ “ اثرم نے اپنی سنن میں، ابن خزیمہ اور دارقطنی نے اسے روایت کیا ہے، خطابی نے کہا: وہ صحیح الاسناد ہے۔ مثقیٰ میں بھی اسی طرح ہے۔ اسنادہ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 519]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الأثرم في سننه (لم أجده) و ابن خزيمة (1/ 96 ح 192) والدارقطني (1/ 194) [وابن ماجه: 556] و قول الخطابي في منتقي الأخبار (305، و نيل الأوطار 282/1 ح 232)»