صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم: احادیث 500 سے 750
290.  باب من لم ير بحكاية الخبر بأسا
حدیث نمبر: 586
586/757 عن ابن مسعود قال: لما قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم غنائم حنين بالجعرانة، ازدحموا عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن عبداً من عبد الله بعثه الله إلى قومٍ، فكذبوه وشجوه، فكان يمسح الدم عن جبهته، ويقول:"اللهم اغفر لقومي؛ فإنهم لا يعلمون". قال عبد الله بن مسعود:"فكأني أنظر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يحكي الرجل يمسح عن جبهته".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام جعرانہ میں غزوہ حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا تو لوگوں نے آپ کے قریب اژدہام کر لیا، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کو اللہ نے ایک قوم کے پاس بھیجا تو لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اسے زخمی کر دیا تو وہ اپنی پیشانی سے خون پونچھتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ اے اللہ! میری قوم کو بخش دے یہ لوگ نہیں جانتے۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ گویا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ رہا ہوں آپ ایک ایسے شخص کی حکایت بیان کر رہے ہیں جو اپنی پیشانی کو پونچھ رہا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: (حسن)