صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم: احادیث 500 سے 750
255. باب من تعوذ بالله من الكسل
حدیث نمبر: 511
511/656 عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" اللهم إني أعوذ بك من الكسل والمغرم، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من عذاب النار".
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے داد ا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «اللهم إني أعوذ بك من الكسل والمغرم، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من عذاب النار» اے اللہ! میں کاہلی اور قرض سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں او ر میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: (حسن صحيح)

حدیث نمبر: 512
512/657 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم ؛ وعن عطار بن أبي ميمونة، عن أبي رافع، عن أبي هريرة قال:" كان النبي صلى الله عليه وسلم يتعوذ بالله من شر المحيا والممات وعذاب القبر، وشر المسيح الدجال".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روا یت کرتے ہیں اور عطار بن ابی میمونہ سے مروی ہے وہ ابورافع سے روایت کرتے ہیں وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندگی اور موت کے فتنے سے، قبر کے عذاب سے اور مسیح دجال کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 512]
تخریج الحدیث: (صحيح)