441/567 عن عبد الرحمن بن عوف[أن رسول الله صلى الله عليه وسلم](1) قال:"شهدت مع عمومتي حلف المطيبين(2)، فما أحب أن أنكثه، وأن لي حُمر النعم".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے چچاؤں کے ساتھ حلف المطیبین (زمانہ جاہلیت کا ایک معاہدہ امن) میں شریک تھا میں اس عہد کو سرخ اونٹوں کے مقابلہ میں بھی توڑنا پسند نہیں کرتا۔“(مطیبین یعنی خوشبو لگائے ہوئے، بنو ہاشم، بنو زہرہ، بنو تیم عبد اللہ بن جدعان کے گھر میں جمع ہوئے اور انہوں نے ایک پیالہ میں خوشبو ڈال کر اس میں ہاتھ ڈالے اور یہ معاہدہ کیا کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور ہم فقیروں اور مسکینوں کا حق دلوائیں گے ہم یہاں کسی کو مظلوم یا ظالم نہ بننے دیں گے۔)[صحيح الادب المفرد/حدیث: 441]