صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم: احادیث 250 سے 499
192.  باب نقش البنيان
حدیث نمبر: 356
356/459 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا تقوم الساعة حتى يبني الناس بيوتاً، يشبهونها بالمراحل"(1). قال إبراهيم: يعني الثياب المخططة.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک لوگ ایسا گھر نہ بنانے لگیں جسے (نقش و نگار بنا کر)کجاوں سے مشابہ کر دیں۔ ابراہیم نے کہا: یعنی دھاری دار کپڑے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 356]
تخریج الحدیث: (صحيح)

حدیث نمبر: 357
357/460 عن ورّاد كاتب المغيرة قال: كتب معاوية إلى المغيرة: اكتب إلي ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم. فكتب إليه: إن نبي الله صلى الله عليه وسلم كان يقول في دبر كل صلاة:" لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، اللهم لا مانع لما أعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد". وكتب إليه:" إنه كان ينهى عن قيل وقال، وكثرة السؤال، وإضاعة المال. وكان ينهى عن عقوق الأمهات، ووأد البنات. ومنع وهات".
وراد سے مروی ہے جو مغیرہ کے کاتب تھے انہوں نے کہا: (ایک بار) سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مغیرہ کی طرف لکھ بھیجا: میری طرف کوئی ایسی چیز لکھ بھیجیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھ بھیجا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لَمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ .» اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ واحد لا شریک ہے، اسی کا یہ سارا جہان ہے، اور اسی کی حمد ہے، وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! جس کو تو روکے اسے کوئی دینے والا نہیں اور جس کو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور کسی ریاست والے کو تیرے مقابلہ میں ریاست نفع نہیں پہنچا سکتی ہے۔ اور ان کے پاس یہ بھی لکھ بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قیل و قال سے، کثرت سوال سے اور بربادی مال سے منع فرماتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ماؤں کی نافرمانیوں سے، بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے سے اور لوگوں کے حقوق روکنے اور بلا حق مانگنے سے منع فرماتے تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: (صحيح)

حدیث نمبر: 358
358/461 عن أبي هريرة، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" لن ينجي أحداً منكمٌ عمل". قالوا: ولا أنت يا رسول الله! صلى الله عليه وسلم قال:" ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله منه برحمة، فسددوا وقاربوا(2) واغدوا ورُوحُوا, وشيء من الدُّلجة والقصد والقصدَ(3)، تبلغوا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی شخص کو کوئی عمل نجات نہیں دے سکتا۔ لوگوں نے عرض کیا: اور کیا آپ کو بھی نہیں یا رسول اللہ! فرمایا: اور مجھے بھی نہیں، مگر یہ کہ اللہ اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔ اس لیے سیدھی رہ اختیار کرو۔ آپس میں ایک دوسرے سے قریب رہو، اور صبح کو (نیک عمل) کرو، شام کو کرو، اور کسی قدر پچھلی پہر رات کو کرو اور میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو تم منزل تک پہنچ جاؤ گے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 358]
تخریج الحدیث: (صحيح)