298/386 (صحيح) عن عبد الله [هو ابن مسعود]، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"عليكم بالصدق؛ فإن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل يصدق حتى يكتب عند الله صديقاً، وإياكم والكذب؛ فإن الكذب يهدي إلى الفجور، والفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب حتى يُكتب عند الله كذاباً".
سیدنا عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچ پر ہمیشہ قائم رہو، کیونکہ سچ بولنا نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور بیشک ایک شخص سچ بولتا رہتا ہے حتیٰ کہ اسے اللہ کے نزدیق صدیق لکھ دیا جاتا ہے، اور جھوٹ سے ہمیشہ بچتے رہنا، کیونکہ جھوٹ فجور (گناہوں) تک پہنچاتا ہے اور فجور جہنم تک، ایک شخص جھوٹ بولتا رہتا ہے حتیٰ کہ اسے اللہ کے نزدیک کذاب لکھ دیا جاتا ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 298]
حدیث نمبر: 299
299/387- (صحيح) عن عبد الله [هو ابن مسعود] قال:"لا يصلح الكذب في جدٍّ ولا هزل، ولا أن يعد أحدكم ولده ثم لا ينجز له)).
سیدنا عبداللہ (ابن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جھوٹ نہ سنجیدگی میں درست ہے اور نہ مذاق میں اور نہ اس جگہ کہ کوئی اپنے بچے سے کسی بات کا وعدہ کرے پھر اسے پورا نہ کرے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 299]