صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم: احادیث 250 سے 499
160.  باب الطير فى القفص
حدیث نمبر: 296
296/1/383 (حسن الإسناد) عن هشام بن عروة، قال:" كان ابنُ الزبير بمكة وأصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يحملون الطير في الأقفاص".
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ابن زبیر جب مکہ میں تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پنجروں میں پرندے اٹھا کر لے جاتے تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 296]
حدیث نمبر: 296M
296/2/384 (صحيح) عن أنس قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم فرأى ابناً لأبي طلحة- يقال له: أبو عمير-، وكان له نغير يلعب به. فقال:" يا أبا عمير! ما فعل – أو أين النغير؟".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ کا ایک بچہ دیکھا جسے ابوعمیر کہا جاتا تھا۔ اس کے پاس ایک بلبل تھا جس سے وہ کھیلتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوعمیر! بلبل کا کیا ہوا؟ یا فرمایا: بلبل کہاں ہے؟ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 296M]