180/241 عن عبد الله بن السائب عن أبيه، عن جده [ يزيد بن سعيد ] قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم – يعني – يقول:" لا يأخذ أحدكم متاع صاحبه لاعباً ولا جاداً؛ فإذا أخذ أحدكم عصا صاحبه، فليردها إليها".
عبداللہ بن سائب اپنے باپ سے، وہ اپنے دادا یزید بن سعیدسے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے دوست کی کوئی چیز نہ لے، نہ مذاق سے، نہ سنجیدگی سے، پھر اگر کوئی اپنے دوست کی چھڑی لے لے تو اسے واپس کر بھی کر دے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 180]