119/159 عن أبي الدرداء؛ أنه كان يقول الناس:"نحن أعرف بكم من البياطرة بالدواب؛ قد عرفنا خياركم من شراركم. أما خياركم: الذي يرجى خيره، ويؤمن شرّه. وأما شراركم: فالذي لا يرجى خيره، ولا يؤمن شره، ولا يعتق محرره"(1).
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ لوگوں سے کہا کرتے تھے: ہم تم کو اس سے زیادہ پہچانتے ہیں جتنا کہ جانوروں کے ڈاکٹر جانوروں کو پہچانتے ہیں۔ ہم نے تم میں سے اچھوں، بروں کو پہچان لیا۔ تمہارے اچھے وہ ہیں جن سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور ا ن کے شر سے محفوظ رہا جائے اور تمہارے برے وہ ہیں جن سے خیر کی توقع نہ کی جائے اور ان کے شر سے محفوظ نہ رہا جائے اور اس کے آزاد کو غلام نہ بنایا جائے۔ (یعنی ایک آدمی کو آزاد کر کے اس پر احسان جتلاتے ہوئے اس سے کام کرواتے رہنا۔)[صحيح الادب المفرد/حدیث: 119]