سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی چیز کو رقبیٰ نہ کرو، جس نے کسی چیز کو رقبیٰ کیا تو وہ اسی کے لیے ہے اور عمرٰی نہ کرو، جس نے کسی چیز میں عمرٰی کیا تو وہ اسی کے لیے ہے۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 217]