سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بکری کا بچہ، جو ان کے پاس تھا گم پایا، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ بے شک وہ مر گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کا چمڑہ کیوں نہ لے لیا اور اس سے فائدہ اٹھاتے۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 206]
تخریج الحدیث: «سنن ابي داؤد، کتاب اللباس: 40، باب إهاب المیتة: 4120، صحیح ابن حبان: 2/416، سنن الکبریٰ بیهقي: 9/323، الناسخ والمنسوخ، حازمي: 38۔ محدث البانی نے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»