سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت،جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان کھڑاہو کر کہے گا: اے اہل جنت! اب موت نہیں ہے۔ اے اہل جہنم! اب موت نہیں ہے۔ ہر کوئی جس جگہ ہے وہاں ہمیشہ رہنے والا ہے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الرقاق، باب يدخل الجنة سبعون الفاً بغير حساب، رقم الحديث: 6544، صحيح مسلم، الجنة ونعيمها، باب النار يدخلها الجبارون والجنة يدخلها الضعفاء، رقم الحديث: 2850»