سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق کہاکہ آپ سواری پر نماز پڑھتے تھے۔ اسی طرح وتر بھی سواری پر ادا کر لیتے تھے۔ موسیٰ بن عقبہ کاخیال ہے،نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا،انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سواری پر وتر پڑھتے دیکھا۔“ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، التقصير، باب صلاة التطوع على الدواب وحيثما توجهت، رقم الحديث: 1095، صحيح مسلم، صلاة المسافرين، باب جواز صلاة النافلة على الدابة فى السفر حيث توجهت، رقم الحديث: 700»