سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 87]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الجهاد والسير، باب قتل الصبيان فى الحرب، رقم الحديث: 3014، 3015، صحيح مسلم، الجهاد، باب تحريم قتل النساء والصبيان فى الحرب، رقم الحديث: 1744»