سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھائے۔“ جب تیسرے دن کا سورج غروب ہوجاتا تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنی قربانی کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الاضحاحي، باب بيان ما كان من النهي عن أكل … الخ، رقم الحديث: 1970»