سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے پیوندکاری کے بعد کھجور کا درخت بیچا۔“ تو اس کا (اس سال کا) پھل بیچنے والے کا ہے سوائے اس کے کہ خریدار شرط لگا لے۔“[مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 34]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: البيوع: باب من باع نخلا قد أبرت…: رقم الحديث: 2204، 2206، صحيح مسلم: البيوع: باب من باع نخلا عليها تمر: رقم الحديث: 1543»