سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی ظالم کی باطل پر اعانت کرے گا، تاکہ وہ اپنے باطل سے حق کو مٹا ڈالے، تو اس سے اللہ اور اس کے رسول کا ذمّہ ختم ہوگیا، اور جس نے ایک درہم سود کھایا تو وہ تینتیس (33) زناہوں کے برابر ہے، اور جس کا گوشت حرام کا ہو تو آگ ہی اس کی زیادہ حقدار ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 997]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7144، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2933، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11216، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2944، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 224 قال الهيثمي: وفيه سعيد بن رحمة وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 117)»