سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں میرے اہلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی طرح ہے، جو اس پر سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا، اور جو پیچھے رہ گیا ہلاک ہوگیا، اور بنی اسرائیل کے حطۃ دروازے کی مثال ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 868]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3331، 4745، 4747، والبزار فى «مسنده» برقم: 3900، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 2636، 2637، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3478، 5390، 5536، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 391 قال الهيثمي: في إسناد الطبراني عبد الله بن داهر وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 168)»