سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اگر میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کروں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے سے آسمان سے زمین پر گر جانا مجھے زیادہ پیارا ہے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”آخر زمان میں ایسے لوگ سامنے آئیں گے جو نو عمر کم عقل ہوں گے، تمام مخلوق سے بہتر ذات کی باتیں کہیں گے۔ ان کا ایمان ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا۔ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے، تو جہاں بھی تم انہیں پاؤ مار ڈالو کیونکہ اس کے قاتل کو اجر ملے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 597]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3611، 5057، 6930، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1066، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6739، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4107، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3551، 8510، 8511، 8512، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4767، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16795، 16796، 16882، وأحمد فى «مسنده» برقم: 626، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6142، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1049، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18677، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 34353»