سیدنا مقداد بن الاسود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے تو ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس دس میں تقسیم کر دیا اور میں ان دس میں تھا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ تو ہماری ایک بکری تھی، ہم اس کا دودھ آپس میں پی لیتے، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیر سے تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ رکھ دیا، میں اٹھا تو بھوک محسوس کی اور وہ دودھ پی لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں سویا نہیں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس برتن کے پاس آئے جس میں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دودھ رکھتے تھے تو وہاں کچھ نہ پایا، تو میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس کو ذبح نہ کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الذَّبَائِح/حدیث: 468]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24341، والطبراني فى «الكبير» برقم: 567، 569، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3593، والطبراني فى «الصغير» برقم: 456»