سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اتنی نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں پر ورم آجاتا، کہا گیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے اللہ نے پہلے اور پچھلے گناہ معاف نہیں کر دیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کا مطلب یہ کہ میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الطَّهَارَة/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 327 قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن عثمان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 271)»