الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر حصن المسلم
मुख़्तसर हिसनुल मुस्लिम
متفرق
متفرق
107. سفر سے واپسی کی دعا​
حدیث نمبر: 228
لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ، وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ. صَدَقَ اللَٰهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی جنگ یا حج سے واپس آتے تو بلند جگہ پر تین مرتبہ «الله اكبر» کہتے پھر یہ دعا پڑھتے: اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔ [صحيح بخاري: 6385، صحيح مسلم: 1344]
[مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 228]