”میں تمہارا دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کا انجام اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“[حسن، سنن ترمذي: 3443، 3442، سنن ابن ماجه: 2826، مسند احمد: 358/2] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 223]
”اللہ تعالیٰ تمہیں زاد راہ میں تقویٰ دے، تمہارے گناہ معاف کرے اور جہاں کہیں بھلائی ہو تمہارے لئے آسان کر دے۔“[اسناده حسن، سنن ترمذي: 3444] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 224]