نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص شادی کرے یا خادمہ خریدے تو وہ یہ کہے۔ ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور جس پر اسے پیدا کیا گیا اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور میں اس کے شر اور جس پر اسے پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ جب کوئی اونٹ خریدے تو اس کی کوہان پکڑ کر یہی کہے۔“[حسن، سنن ابي داؤد:2160، سنن ابن ماجه:1918، 2252، المستدرك للحاكم:185/2] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 203]